سپریم کورٹ نے ہندوستانی فوج میں اہلکاروں کو ترقی دینے کی 'ایگزٹ اور کمانڈ پالیسی' کو آج جائز ٹھہرایا۔
عدالت نے تاہم حکومت کو یہ ہدایت دی کہ وہ ہندستانی فوج میں حربی یونٹ کے
افسران کو ترقی دینےکے لئے 141 اضافی عہدے قائم کرے۔
چیف جسٹس تیرتھ سنگھ ٹھاکر کی صدارت والی دو رکنی بینچ نے 2009 کی اس پالیسی کو منسوخ کرنے سے متعلق مسلح فورس ٹریبونل کا فیصلہ منسوخ کر دیا۔